Advertisement

می ٹو:سابق اداکارہ ایشا کوپیکرکابالی ووڈاداکاروں،فلمسازوں پرالزام

بالی ووڈ میں فلم ’کرشناکوٹیج‘اور’کیاکول ہیں ہم‘ سےمشہور ہونے والی سابق اداکارہ ایشاکوپیکر کیجانب سےانڈسٹری میں کام کرنے والے ساتھی اداکاروں سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیاست میں آنےاور شوبز سے دور رہنے کے بعد اب ایشا کوپیکر کا حال ہی میں ایک اہم بیان سامنے آیا ہےجس میں اداکارہ نےساتھی اداکاروں سمیت متعدد فلم سازوں پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

 ایشا کوپیکرکی جانب سے انکشاف کیا گیاکہ ان کے آئٹم گانے میں پرفارم کرنے اور بولڈ کردارادا کرنے کی وجہ سے متعدد ساتھی اداکاروں نے انہیں ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی آفر کی۔

اداکارہ نے بتایاکہ کہ فلم سازوں نے انہیں 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانٹے‘ میں سنجے دت کی گرل فرینڈ کے طور پر کاسٹ کیا تھا، تاہم بعد ازاں ان کا کردار ختم کرکے ان سے آئٹم سانگ ’عشق سمندر‘ کروایا گیا۔

Advertisement

ایشاکوپیکرنے یہ بھی بتایا کہ شوبزانڈسٹری میں ان کاجنسی استحصال ہوتارہااور انہیں صرف آئٹم سانگ کے لیے کاسٹ کیا جاتا رہا۔

اداکارہ کے مطابق ایک ڈائریکٹر نے انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران  صبح سویرےبلایا اورکہاکہ وہ اکیلی آئیں، تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ آئیں گی۔

ایشا کوپیکرکےمطابق فلم انڈسٹری میں جب کوئی خاتون کسی کام کے لیے منع کرتی ہے تو اسےاچھے کردار نہیں دیے جاتے بلکہ انہیں کام کرنے سے بھی روک دیاجاتاہے۔

ایشا کوپیکر نے اگرچہ انکشاف کیا کہ انہیں ساتھی اداکاروں نے جنسی تعلقات استوار کرنے کی پیش کش کی، تاہم انہوں نے کسی بھی اداکار کا نام نہیں لیا۔

واضح رہے کہ سابق اداکارہ نے ناموراداکاروں سنجے دت، ارجن رام پال، اجے دیوگن، گووندا اور وویک اوبرائے سمیت دیگراداکاروں کے ساتھ بھی کام کیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version