Advertisement

پی ٹی آئی کےقطرے پی لیں ،احتساب سےبچ جائیں گے،احسن اقبال

پریس کانفرنس

لاہورمیں مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی تنزلی ایک ڈراونا خواب بن چکی ہے۔ 10 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے ہیں اور وزیر اعظم اپنی معاشی کابینہ کو مبارکباد دپیش کر رہے ہیں ۔

 احتساب کےحوالےسےاحسن اقبال کاکہناتھاکہ نیب کی پکڑسےبچاوپی ٹی آئی میں شامل ہونےکے انجکشن ہیں ۔ پی ٹی آئی کے قطرے بھی پی لیں تو احتساب سے بچ جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم اپنی ہرناکامی کابوجھ افسروں پرڈال دیتےہیں،اصل قصورافسروں کانہیں بلکہ عمران خان کاہےجنھیں گورننس کی سمجھ نہیں آرہی ہے ۔
اتنے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے ،ہر اکھاڑ پچھاڑکے بعد چھ ماہ کا تعطل آجاتا ہے ۔

مسلم لیگ رہنمااحسن اقبال نےکہاحکومت  نے چوتھی مرتبہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ احسن اقبال نےکہا کہ گیس اوربجلی کی قیمت میں حالیہ  اضافےسےبجلی کی چوری میں اضافہ ہوگا جتنا،حکومت گیس بجلی مہنگی کریں گی اتناہی چوری میں اضافہ ہوگا ۔

Advertisement
ڈرائیوراناڑی ہو توں کنڈیکٹر بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑےگا ۔ انہیں ہاتھ پکڑ کر چلایا جارہا ہے جب ہاتھ چھوٹ جاتا ہے تو یہ پھر گھٹنوں کے بل آجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت جب سے برسرِ اقتدار آئی ہے تب سے پاکستان کو تجربوں پر چلا رہی ہے، ہم نے کہا تھا جس نے یونین کونسل بھی نہیں چلائی وہ تباہی ہی مچائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version