Advertisement

سوئس بینک اب معلومات پہنچائیں گے

سوئس

بیرون ملک چھپائی گئی دولت واپس لانے میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ سوئس حکومت نے پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینےکی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوئس حکومت کی جانب سے پاکستان کو بینکس میں موجود رقم کی معلومات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔سوئس اخبار کےمطابق سوئٹزرلینڈ پاکستانیوں کے اکاونٹس سمیت 18 ممالک کو معلومات فراہم کرے گا۔ جس کی منظوری سوئس پارلیمنٹ نے دی ہے۔

سوئس اخبار کے مطابق معلومات غیرملکی باشندوں کے متعلقہ ملکوں کو فراہم کی جائیں گی،جن میں پاکستان سمیت البانیہ،آذربائیجان ، برونائی ، مالدیپ، عمان اور دیگر شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کاروباری حضرات کیلئے بڑی خوشخبری

سوئس اخبار نے انکشاف کیاہے کہ سوئس بینک میں 31لاکھ غیر ملکی باشندوں کے اکاونٹس موجود ہیں۔

Advertisement

پاکستان کاروبارکیلئے بہترین ملک ہے

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں حکومت کا ریکوری یونٹ بیرون ملک سے پانچ سو تیس ملین روپے کی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہواتھا اور ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی تھی۔

گٓذشتہ سال وزیرِ اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ سوئس حکومت کے ساتھ پاکستان سے لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لیے دو طرفہ معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version