Advertisement

وزیراعظم کی زیرصدارت میڈیا اسٹریٹجی کا اہم اجلاس

بھارتی پالیسیوں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اتفاق ہوا ہے کہ پرویز  مشرف کیس فیصلے کے پیراگراف نمبر 66 میں انسانی حقوق کی حدودکو پارکیاگیا۔

اجلاس میں سنگین غداری کیس میں تفصیلی فیصلے پر نوٹ تحریر کرنے والے خصوصی عدالت کے جج وقارسیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیاکہ یہ فیصلہ ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہے ،اس فیصلے سے ملک میں انارکی کی فضا پیدا ہوئی ہے۔

قانونی ٹیم نے اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پرویز  مشرف کیس فیصلے کے پیراگراف نمبر 66 میں ا انسانی حقوق کی حدود کو پار کیاگیا، فیصلے میں جو الفاظ استعمال کئے گئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

میڈیا اسٹریٹجی اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں عدم اطمینان اور اداروں میں بے یقینی کی صورتحال اور تصادم نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement

وزیر اعظم کی جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے مزید  کہا کہ آئین میں اس فیصلے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،ملک میں اداروں کا ٹکراﺅپیدا نہیں ہونے دیں گے ۔ اس فیصلے سے یہ تاثر آرہاہے کہ جیسے اداروں میں تصادم کی صورتحال ہے ، بیرونی سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس وقار سیٹھ نے فیصلے کے پیرا گراف نمبر 66 میں لکھا ہے کہ اگر پرویز مشرف انتقال کر جاتے ہیں تو ان کی لاش کو تین روز تک اسلام آباد کے ڈی چوک پرلٹکایا جائے۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ یہ فیصلہ دشمنی کی بنیاد پر دیا گیا ہے، فیصلے کوکالعدم قراردینے کے لیے درخواست دینی پڑے گی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے سےادارے کوبھی چوٹ پہنچائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنرل مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے،فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version