Advertisement

مودی ڈرگیا،مقبوضہ کشمیرسےفوج بلانےکی تیاریاں

بھارتی فوج نے بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے

بھارتی فوج نے بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے

بھارتی حکومت نےمقبوضہ جموں کشمیرسےپیراملٹری فوج کی کمپنیاں واپس بلانےکافیصلہ کر لیا ہے  ۔

بھارتی حکومت کے وزیرداخلہ امورنےچیف اورہوم سیکرٹری سری نگر کواحکامات جاری کردیےہیں جس کے مطابق کشمیرسےپیراملٹری  فوج کی 72  کمپنیاں واپس بلانےکافیصلہ کیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیرسےنکالی گئی کمپنیاں دیگرجگہوں پرڈیوٹی سرانجام دیں گی ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ہر کمپنی میں 100 فوجی اہلکار ہیں اور تقریبا 7 ہزار فوجیوں کو جموں کشمیر سے نکال کر بھارت کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔

پولیس فورس کی 24 کمپنیوں سمیت بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف)، انڈو طبتین بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی)، سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) اور ساشاسترا سیما بل(ایس ایس بی) سے 12،12 کمپنیوں کو واپس بلایا جائے گا۔

Advertisement

پیراملٹری فورس کی مذکوربالا کمپنیاں پانچ اگست کو ارٹیکل 370 ختم کرنے بعد جموں و کشمیر میں تعینات کی گئی تھیں۔ دسمبر2019 کے آغاز میں بھی اس قسم کی 20 کمپنیوں کو واپس بلایا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں چار مہینوں کے کرفیو کے بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی

دوسری جانب مقبوضہ  کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فوجی جیب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شمال میں واقع ضلع کپواڑہ میں فوجی جیب میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوج ہلاک ہوگئے، دونوں اہلکار فوجی جیب کے اندر سورہے تھے۔ حادثہ قابض بھارتی فوج کے چیرکوٹ آرمی کیمپ کے سیکٹر 8 کے اندر پیش آیا

واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کامسلط کردہ فوجی محاصرہ مسلسل 143ویں روز بھی جاری ہے۔ وادی کشمیر، جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظام زندگی بدستور مفلوج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version