Advertisement

دشمن مذموم عزائم میں ناکام ہونگے

دشمن

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ دشمن  جوکہ بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کار ہیں، ملک کوعدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔

Advertisement

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان دیتے ہوئےمعاون خصوصی نےلکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشی عناصر کوشکست دیں گے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اداروں کی مضبوطی، ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اورعوامی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورعسکری قیادت مل کراحسن اندازسے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں ۔ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔

گذشتہ روزمعاون خصوصی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہمارے منشور کا اہم جزو ہےاور پاکستان تحریک انصاف قانون و آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں قانونی ٹیم نے مشرف کیس کے فیصلے میں موجود قانونی سقم سے کور کمیٹی کو آگاہ کیا جبکہ کور کمیٹی کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔

 معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے 57 مسلم ممالک جڑے ہیں اور پاکستان کسی ایک ملک کے ساتھ نہیں بلکہ پوری امہ کے مفاد کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کسی انفرادی ملک سے نہیں مسلم امہ سے یکجہتی کا خواہاں ہے، پاکستان مسئلہ نہیں مسائل کا حل بننا چاہتا ہےاور ، مسلم امہ کو یکجا کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

 فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  اجلاس میں یہ بھی کہا کہ ادارے ریاست کے ستون ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، ریاست کا مفاد ہرحال میں مقدم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version