Advertisement

ایم کیو ایم نے مشکل حالات میں ہمارا ساتھ دیا، وزیر خارجہ

ڈائریکٹر جنرل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے مشکل حالات میں ہمارا ساتھ دیا اور ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم کے عارضی مرکز میں اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خالدمقبول سمیت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کا مشکور ہوں اور ہماری آج کی نشست میں ملکی ، سیاسی اور سندھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایم کیو ایم جانتی ہے کہ عمران خان نے کن مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی کیونکہ ہمارے اور ایم کیو ایم کے خیالات یکساں ہیں اور اب ہم نے یہ سوچنا ہے کہ عوام کی توقعات پر کیسے پورا اتریں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ووٹ دینےوالا حکومت سے بہتری کی توقع رکھتا ہے، ووٹرزکےسامنے حقائق رکھے جاتےہیں وہ سمجھدارلوگ ہیں، ووٹرزسمجھتے ہیں حکومت مشکلات کا شکار تھی جب کہ کراچی کاووٹرسب سے زیادہ سیاسی شعور رکھنےوالا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےدعوت دی ہے اب اگلی نشست میں ایم کیوایم کےدوست شامل ہوں گے، ایم کیوایم کے اتحادی دوستوں سے 5 دسمبر کو وزیراعظم کی سربراہی میں نشست ہوگی، کراچی اور سندھ کے معاملات پر پہلے سے زیادہ آگاہی حاصل ہوئی،یقین ہےاسلام آباد میں ہونیوالی نشست سود مند ثابت ہوگی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اہم قومی مسائل پر ہماری پالیسی واضح ہے گزشتہ گیارہ سال سے سندھ معاشی دہشت گردی کا شکار ہے کچھ مطالبے ایم کیو ایم کی جانب سے کئے گئے تھےاس پر حکومت کی جانب سے سست وری کا سامنا ہے۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے اٹھارویں ترمیم پر کہا گیا کہ اختیارات کے نچلے سطح پر لانے کے لئے وفاق سے تقاضے کیے گئے بدقسمتی سے صوبے نے اپنے تقاضے پورے نہیں کیے جس پر افسوس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version