Advertisement

6 لاکھ سےزائد افراد کوبینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےنکالنےکافیصلہ

بینظیرانکم سپورٹ

 بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے 6 لاکھ سے زائد افراد سے کونکالنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

 بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم وصول کرنے والے 6لاکھ سےلوگوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 6 لاکھ 25 ہزار 592 افراد کو لسٹ سے نکالنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے جن میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے سرکاری ملازمین اور 12 ایکڑ سے زائد زرعی زمین رکھنے والے بھی شامل ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سہہ ماہی معاوضہ 5500 سے بڑھا کر6 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا جس کا نیا نام “احساس کفالت” رکھا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نےوزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹرثانیہ نشترکی تجویزکی توثیق کردی ہے۔

Advertisement

کابینہ کی کمیٹی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ نے اجلاس میں بتایا کہ 2010-11 میں پروگرام  کے آغاز پرشادی شدہ خواتین سمیت دو کروڑ 70 لاکھ افراد کو تخفیف غربت کی خاطر رجسٹر کیا گیا تھا۔

کابینہ ارکان کوآگاہ کیا گیاکہ وقت گزرنےکےساتھ ساتھ امدادوصول کرنے والےخاندانوں کی سماجی اورمعاشی حالت بہترہوئی ہے۔

حکومت کا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، حماداظہر

ڈاکٹرثانیہ نشترکےمطابق کنٹرولر جنرل اکاؤنٹ اورنادراسےبھی امداد لینے والے ان افراد کا بھی پتا چلایا گیا جن کے خاندان کے افراد وفاقی حکومت، صوبائی حکومت،ریلوے،پاکستان پوسٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں  ملازمت   کرتےہیں ۔

نادرا نےگزشتہ 8 سال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس سے پتہ چلا کہ ان میں سے 5 لاکھ 25 ہزارافراد ایک یا زائد مرتبہ بیرون ملک سفرکرچکے ہیں،44 ہزارافراد کے پاس ایک یازائد گاڑی یاموٹرسائیکل ہے۔

36 ہزارافراد نےایگزیکٹو فیس دے کرشناختی کارڈ بنوائے،ایک ہزار246 افراد نے ایگزیکٹوسینٹر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا، 30 ہزارافراد ماہانہ ایک ہزار روپے موبائل فون کا بل ادا کرتے ہیں،اوسطا ایک ہزار روپے ٹیلیفون بل ادا کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 686 ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version