Advertisement

قائداعظم کے وژن کے مطابق ملک کو اسلامی ویلفیئر ریاست بنانا ہے، وزیراعظم

سہولت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں قائداعظم کے وژن کے مطابق اس ملک کو ایک اسلامی ویلفیئر ریاست بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک  پیغام  میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قائد کے یوم ولادت پر آج بحثیت قوم ہمیں عہد کرنا چاہئیے کہ ہم پاکستان کو رحم اور تعظیم انسانی جیسے اصولوں پر استوار ایسی اسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالیں گے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں وزیراعظم  نے کہا کہ ہمیں  ایک اسلامی ویلفیئر ریاست بنانی ہے جو انسانیت پر مبنی ہو، جس میں عدل و انصاف اور قانون کا بول بالا ہو اور جس کے سماج میں ہر رنگ، مذہب، قوم، نسل اور زبان وغیرہ کے رنگ نمایاں ہوں۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا مقصد تھا مسلمان آزاد شہری بن کر رہیں اسلئے قیادت کے خواہاں تمام نوجوان بابائے قوم کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح صادق اور امین تھے اور انکی 40 سالہ جدوجہد کسی ذاتی غرض و غایت کیلئے نہ تھی بلکہ وہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایسا وطن چاہتے تھے جس میں وہ آزاد زندگیاں بسر کرسکیں اور کوئی بھی دوسرے درجے کا شہری نہ ہو۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں بابائےقوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا144واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ بابائےقوم کی یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری سطح پر پاکستان میں تعطیل ہو گی اور جناح صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

 اس موقع پر وفاقی دارالحکومتوں میں31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی ،کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوئی اور الیکٹرانک میڈیا بھی خصوصی پروگرامات نشر  کئے گئے جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص اشاعتوں کا اہتمام کیا ۔

بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو سندھ کے موجودہ دار الحکومت کراچی میں پیدا ہوئے، انھوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا۔ 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے انگلینڈ روانہ ہوئے جہاں سے انھوں نے 1896 میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آ گئے۔

Advertisement

بابائے قوم نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا تاہم 1913 میں محمد علی جناح نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس دوران انھوں نے خود مختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version