Advertisement

کوروناوائرس ٹیسٹ کیلئےجاپان سے کٹس بھجوادی گئیں

کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے جاپان کی جانب سے1000 سیمپلز کی کٹس پاکستان کو بھجوا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے لیب ڈویژن کے انچارج ڈاکٹرمحمد سلیمان کا کہناہے کہ جاپانی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس بھجوادی گئی ہیں جو کہ جمعے کی صبح انہیں موصول ہو جائیں گی، جس کے بعد وہ کم از کم ایک ہزار مشتبہ سیمپلز کی تشخیص کے قابل ہوجائیں گے۔

انہوں نےبتایا کہ جاپان کےعلاوہ امریکا کے ادارے سینٹرفارڈیزیز کنٹرول کی جانب سے بھی کیمیکلز پاکستان کوفراہم کیے جارہے ہیں جو کہ چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ڈاکٹرمحمد سلیمان نے مزید بتایا کہ حکومت پاکستان نے جرمنی، چین اور ہانگ کانگ جنگ سے ان پرائیمز یا کیمیکلز کی خریداری کے لیے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ مقامی طور پر کرونا وائرس کی تشخیص کی جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت قومی ادارہ برائے صحت تقریبا تمام وائرسز کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن چونکہ کورونا وائرس نیا کیس ہے اس لیے اس کی تشخیص میں استعمال ہونے والے پرائمرز یا کیمیکلز پاکستان میں تیار نہیں ہورہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز قومی ادارہ برائے صحت کو پرائمرز ملنے کے بعد پورے ملک سے مشتبہ سمپلز ان کے پاس پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام نے بھی بتایا ہے کہ کئی دوست ممالک جن میں چین جاپان امریکہ اور جرمنی شامل ہیں پاکستان کو کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے آلات اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کے حکام بھی ضروری ادویات اور آلات حاصل کر رہے ہیں جنہیں کسی بھی ناگہانی صورت حال میں حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
Next Article
Exit mobile version