Advertisement

پاکستانیوں کا خیال رکھنے پر چین کے شکر گزار ہیں

دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ چین کے شکر گزار ہیں جس نے وہاں موجود پاکستانیوں کا خیال رکھا اور ہمیں یقین دلایا کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ میں کرونا وائرس سےمتعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ حکومت پاکستان کرونا وائرس سے بدلتی صورتِ حال کو مسلسل نگاہ میں رکھے ہوئے ہے، چین نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 170 تک پہنچ گئی

عائشہ فاروق نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ارومچی میں فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی جس کے باعث پاکستانی وہاں متاثر ہوئے، تاخیر کا شکار مسافروں سے متعلق چینی حکام سے رابطہ کیا ہے اور ان کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان نے بھارت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے یہ سلسلہ بن گیا ہے کہ بھارتی رہنما جنگی جنون کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

گزشتہ دن امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے پیش کیے جانے والے اسرائیل منصوبے کے حوالے سے عائشہ فاروقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا ہے کہ چینی حکام نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ کوششیں کیں، چین میں پاکستانی شہریوں کی مدد پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

 شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، کوئی شک نہیں کہ چین اس چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا، اعلیٰ چینی قیادت وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کی نگرانی کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version