Advertisement

آئی جی سندھ تنازع میں اہم ترین پیشرفت

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا۔

ذرائع کاکہناہےکہ وفاق کی جانب سےشرط رکھنے پراب وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی آئی جی سندھ کا تقرر وتبادلہ ہوگا جس سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم آفس کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سمری تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس نےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہےکہ سندھ حکومت کے تجویز کردہ ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی جائے، آئی جی سندھ کے تقرر و تبادلے کے معاملے کو وفاقی کابینہ دیکھے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی سندھ کے تقرر و تبادلے کے لیے سمری تیار کرلی ہے جس میں سندھ حکومت کے تجویز کردہ 5 ناموں و دیگر خط وکتابت بھی وزیراعظم آفس کو ارسال کی گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق سمری میں غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر، کامران فضل، انعام غنی اور ثناءاللہ عباسی کے نام شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ثناءاللہ عباسی یکم جنوری کو آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کیے گئے ہیں اس لیے 21 روز بعد ہی ان کا تبادلہ ممکن نہیں لہٰذا آئی جی سندھ کے لیے انعام غنی کے نام پر غور کیا جا رہا ہے وہ اس وقت ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت انعام غنی اور مشتاق مہر کے ناموں پر سنجیدہ ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ جانے والے درخواست گزار جبران ناصر بھی متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے وفاق اور سندھ حکومت کو ایک لکھا ہے جس میں معاملہ عدالت میں ہونے کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version