Advertisement

نمک والا انجکشن لیں اورموٹاپابھگائیں

انسانی جسم کی چربی پگھلانے اورموٹاپا کم کرنے کیلئے ماہرین صحت کی جانب سے انوکھا نسخہ تیار کرلیا گیا۔ جس میں نمکین پانی میں برفیلے ذرات شامل کرکے انہیں انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کرکے فالتو چربی پگھلائی جاسکتی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کےماہرین کی جانب سے تیارکردہ نسخے میں نمکین پانی میں برفیلے ذرات شامل کرکے انہیں انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاسکتا ہے۔

تجربے کیلئےہارورڈ یونیورسٹی اورمیسا چیوسیٹس جنرل ہسپتال (ایم جی ایچ) کے سائنسدانوں نے نمکین پانی میں گلیسرول شامل کیا اور پھر 20 سے 40 فیصد مقدار میں برف کے باریک ٹکڑے شامل کیے۔ اگلے مرحلے میں اسے براہِ راست جسم میں چربی کے ذخائرمثلاً پیٹ میں داخل کردیا گیا۔

انجکشن کے جسم میں داخل ہونے سےبرفیلے ذرات چربی میں گھس کر ان کے خلیات کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور چکنائی کے خلیات جسم میں پگھل گئے۔ چند ہفتوں بعد چکنائی والے مردہ خلیات جسم سے باہر نکل کر خارج ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کی ٹیم کے مطابق یہ جسم کے کسی بھی حصے میں چربی کے لوتھڑے پگھلاسکتے ہیں خواہ وہ کتنی ہی گہرائی میں ہی کیوں نہ ہوں بس شرط یہ ہے کہ وہاں سوئی اور تارپہنچ سکے اور ٹھوس پٹھوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔

Advertisement

ماہرین کی جانب سےتجربے میں کامیابی کےبعدبرفیلےمحلول کو موٹے تازے خنزیروں پرآزمایا گیا توآٹھ ہفتوں میں ان کی چربی 55 فیصد تک کم ہوگئی۔ پھرغور کیا گیا تو جلد اوراندرونی گوشت متاثر نہیں ہوا تھا۔

اس دلچسپ عمل کو ’کرائیو لائپو لائسس‘ اور ’کول اسکلپٹنگ ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تحقیق سے وابستہ پروفیسر للیت گریبیان نے کہا ہے صرف ایک سادہ انجکشن سے کوئی بھی ڈاکٹر ایک منٹ میں یہ کام کرسکتا ہے۔ مریض گھرجاسکتا ہے اور اس کے بعد دھیرے دھیرے چربی گھلتی رہتی ہے۔

کچھ ناقدین نے تجربے سے اختلاف رائے رکھتے ہوئے کہاکہ اسے صرف خنزیروں پر آزمایا گیا ہے اور انسانوں پر اس کے نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔

ناقدین کا کہناہے کہ ان کے مطابق یہ کاسمیٹک کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن صرف نمکین ٹیکوں سے موٹاپا دور نہیں کیا جاسکتا، اس ضمن میں اس تحقیق پر مزید تجربات کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version