Advertisement

شوبزمیں آنےسےپہلےفیکٹری میں ملازم تھا

 معروف پاکستانی اداکارہمایوں سعید نے شوبز دنیا میں اپنے سفرکومحض اتفاقی قرار دیاہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکار کااپنے فنی کرئیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہناتھا کہ وہ شوبز دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ایک گارمنٹس فیکٹری میں بطور جنرل منیجر ملازمت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس فیکٹری میں وہ ملازم تھے وہ اچانک کراچی سے لاہور شفٹ ہوگئی اور یوں ان کے کرئیر کا اہم ترین دور شروع ہوا اور وہ شوبز میں آگئے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ اپنےپہلے ہی آڈیشن میں کامیاب ہوگئے اورپھر انہیں ڈرامہ سیریل میں مرکزی کرداردیا گیا ۔ پہلے دن شوٹنگ ہوئے تو پروڈیوسر اور ہدایتکار کی توقعات کے مطابق مرکزی کردار نہیں کرسکا اور انکاکردار تبدیل کردیا گیا اور اس کے بعدانہوں نےڈرامہ چھوڑ دیا۔

ہمایوں سعید  نےمزیدبتایا کہ ’میں  نے ایک دوست کے ساتھ مل کر سنگل ڈرامہ بنایا جو بہت برا تھا لیکن جس پروڈیوسر نے مجھے پہلے ڈرامے میں مسترد کیا تھا انہوں نے کہا کہ جو ڈرامہ تم نے بنایا ہے وہ برا ہے لیکن تم بہتر ہومیرے پراجیکٹ میں کیا ہوگیا تھا‘۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ ’ اسی پروڈیوسر نے ڈرامہ سیریل ’یہ جہاں‘ میں کاسٹ کیا ، اس کے بعد مجھے ایک کمرشل بھی ملا اوراس کے بعد میں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ‘۔

انہوں نے کہا کہ حالات اور شوق مجھے شوبز میں لے کر آئے ،آغاز کا دور مشکل تھا لیکن میں نے محنت کی اور اللہ تعالی نے مجھے اس کا صلہ بھی دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version