میراجی کےانسٹاگرام پرتصاویر،اکاونٹ کون چلارہاہے؟

لالی ووڈ اداکارہ میرا جی کاانسٹاگرام اکاونٹ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زدمیں آگیا۔
حال ہی میں میرا جی کی جانب سےفوٹو شیئرنگ ایپ پرانہوں نے ماضی کی کئی تصاویر شیئر کیں لیکن ایک ہی تصویربار بار شیئر کرنے پرانہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
میراجی نےاپنے فینزاینڈ فالوورزکے ساتھ کافی ساری پرانی تصاویر شیئرکیں جو اس سے پہلے کسی نے بھی نہیں دیکھی ہوں گی۔
میرا نےماضی کےلالی ووڈ اداکاراوراداکاراؤں کے ساتھ اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کا شدید مذاق اُڑایا اور تنقید بھی کی۔
میرا پر تنقید کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے ایک تصویر کو کئی کئی مرتبہ اپ لوڈ کیا۔ یہ بات ابھی واضح نہیں کہ یہ میرا نے غلطی یا بے وقوفی سے کیا یا ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوا؟
میر تصاویر کو دیکھنے کے بعدسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملی جلی رائے کا اظہار کیاجارہاہے اوران کی شیئر کی جانے والی متعدد تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تاحال دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ ’میرے خیال میں شاید ان کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’میں انہیں اَن فولو کر رہی ہوں ورنہ تو میں پاگل ہوجاؤں گی‘۔
ایک صارف نے ہاتھ جوڑ لیے اور کمنٹ کیا کہ ’میرا جی اب بس بھی کردو‘۔
ماہا کیانی نامی صارف نے کہا کہ ’لگتا ہے میرا جی خود ہی اکاؤنٹ چلا رہی ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News