Advertisement

کراچی میں بھی اب برف باری ہوگی  

برف باری

شہر قائد میں بھی اب برف باری ہوگی، کراچی میں سیاحوں کے لیے برف کا ونڈر لینڈ تیار کر لیا گیا جو ایک ماہ کے لئے لوگوں کو تفریحی مواقعے فراہم کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کو اب برف باری کے لیے شمالی علاقہ جات میں جانے کی ضرورت نہیں، پی اے ایف میوزیم میں ونٹرلینڈ کا آغاز کیا گیا ہے جو  4 جنوری 2020 سے باضابطہ طور پر کراچی والوں کے لئے کھولا جا ئے گا۔

موسم خشک اور ہلکی بارش جبکہ برفباری کا بھی امکان

شہر کراچی میں لگنے والے اس  ونٹر لینڈ کا درج حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ برف کی سلائیڈوں سے لے کر شاندار برف کے مجسموں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ونٹرلینڈ کی انتظامیہ نے اس  برف کی دنیا میں داخل ہونے کے لئے  1500 کرایہ رکھا  ہے جس میں جیکٹ اور دستانے ونٹرلینڈ  شائقین کو فراہم کریں گے جبکہ تفریحی کے لئے آنے والوں کو جینز ، موزوں اور بند جوتے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Advertisement

کراچی کے شائقین اس منظر کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کیوںکہ یہاں عموماً موسم گرم رہتا ہے اور سردیوں میں بھی درجہ حرارت آٹھ یا دس ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے اس  سے کم نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
Next Article
Exit mobile version