ترکی میں زلزلہ، 8افراد جاں بحق

ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا۔ زلزلےکی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلو میٹر ہے۔
زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement