Advertisement

آج بھی موسم خشک اورسرد ہی رہے گا

علاقوں میں موسم

 آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم سرد رہا جبکہ درجہ حرارت  12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جانے کا امکان ہے۔

شہرقائد کا درجہ حرارت صبح کے وقت19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 31 تک جانے کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور نوابشاہ کا درجہ حرارت بالترتیب 16،31،11، اور 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں قدرے اضافہ متوقع ہے۔

سکھر اور مٹھی میں بھی  مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہو جاتا ہے۔

لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 25 تک جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 4، 10، 8، 10،9 اور 8 ریکارڈ کیا گیا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ کوئٹہ ،چمن، زیارت اورقلات میں سرد رہے گا۔

Advertisement

 کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 18 تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال میں سرد رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گرمی سے تنگ کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کراچی میں سورج کا راج برقرار، گرم اور خشک موسم سے شہری نڈھال
آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
کراچی میں موسم آج بھی گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری
Next Article
Exit mobile version