Advertisement

پاکستان میں کوروناوائرس کاکوئی بھی مریض نہیں

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا  نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق ائیر پورٹس پر اہم انتظامات کرچکے ہیں،چین سے پاکستانیوں کی واپسی کاسلسلہ شروع ہوگیا۔

چینی سفیرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرظفر مرزا کاکہناتھا کہ کورونا کی تشخیص کیلئے کٹس موصول ہوچکی ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی بھی مریض نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے، اس سلسلے میں وزارت صحت کی ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کے 7 مشتبہ افراد میں ٹیسٹ کیے گئے، کسی بھی بھی کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوسکی۔

ڈاکٹر ظفر مرزانےکہا کہ چین سے آنے والے کسی بھی مسافر کوآبزرویشن کی ضرورت نہیں، وزارت صحت کی ٹیمیں تمام ائیرپورٹس پر جائیں گی، ائیر پورٹس پر مسافروں سے متعلق ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔

معاون خصوصی صحت کا کہناتھا کہ مشاورت سے ہم سب ایک پیج پر ہونگے۔

Advertisement

چین سے آنے والے تمام مسافروں کا ائیرپورٹس پر مکمل طبی معائنہ کیاجارہا ہے۔

چینی سفیر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ کورونا وائرس سے چین میں 371 افراد ہلاک ہوچکےہیں، وائرس کے خطرات کے پیش نظرچین میں تمام تقریبات کو منسوخ کردیاگیا۔

چینی سفیرکا کہناتھا کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،ہم پر امید ہیں کورونا وائرس پر جلد قابو پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں موجود پاکستانی شہریوں کی ہر ممکن مدد کریں گے.چین میں وائرس سے متاثرہ 5ہزار ۔سے زائدمریض صحت یاب ہوچکےہیں۔
چینی سفیر نے کہا کہ دنیا  کو اپنے اقدامات سے آگاہ کررہےہی،ڈبلیو ایچ او نےبھی ہمارے اقدامات کو سراہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version