Advertisement

وزیراعظم ایک روزہ دورے پرقطرپہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئےہیں ۔ جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن الثانی سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کومستحکم کرنا اورعلاقائی صورتحال میں موجودہ تبدیلیوں پرتبادلہ خیال کرنا ہےاوورسیز پاکستانیوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور پیٹرولیم کے معاون خصوصی ندیم بابر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ  دورے میں قطر کے امیر سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر غورکیا جائے گا۔ عمران خان قطر کے سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ قطر کے امیر نے جون 2019میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے نتیجہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو تقویت ملی ہے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ اس عمل کو مزید آگے بڑھائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version