Advertisement

کورونا کے خلاف فنکار بھی میدان میں آگئے

پوری دنیا میں دہشت پھیلانے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں۔

 اس تشویشناک صورتحال میں پاکستان شو بز انٖڈسٹری کے نا مور فنکار بھی میدان میں آگئے ہیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

علی ظفر

گلوکارواداکار علی ظفر نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں پیداہونے والی صورتحال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے حکومت سے ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی درخواست کی ہے۔

Advertisement

مائرہ خان

سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کورونا وائرس کے بہت بڑے بحران سے گزررہی ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ جتنا ہوسکے گھر میں رہیں اور یہ وقت ایک ذمہ دار شہری بننے کا اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا ہے انشااللہ ہم بہت جلد اس بحران سے باہر آئیں گے۔

جواد احمد

نامور گلوکارجواد احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امیر اور جاگیردار اپنے اثاثوں کا چھوٹا سا حصہ قومی خزانے میں جمع کرائیں۔

ثنا فخر

 نامور اداکارہ ثنا فخر نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ان تمام لوگوں کے لیے سخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے جنہوں نے ملک میں جاری اس تشویشناک صورتحال میں ماسک اور سینی ٹائزر مہنگے کردئیے ہیں یا زخیرہ اندوزی کرکے بلیک میں بیچ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version