Advertisement

گرچ چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کاکہنا

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 3 روز تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا، مسلسل بارشوں کی وجہ سے کشمیر، گلگت، مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

بارشوں کی وجہ سے کئی شہروں میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو بھی گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

Advertisement

موسلا دھار اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ بالائی سندھ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
کراچی میں موسم آج بھی گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری
کراچی میں آج پھر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
اگلے چار روز تک طوفانی بارشیں؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version