فخر عالم نے ڈاکٹر اسامہ کو شہید قرار دے دیا

کورونا وائرس سے پاکستان میں 6افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ان میں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس نے اپنی زندگی کی پروا کیے بغیر اپنے فرائض کی ادائیگی کو افضل سمجھا اور کورونا کے مریضوں کو بچاتے ہوئے چل بسا۔
پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرافراد کا علاج کرنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض خود اس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ۔
پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فخر عالم نے گلگت بلتستان میں کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے ڈاکٹر اسامہ کو شہید قرار دے دیا۔
Dr Osama Riaz a martyr. He was 36 and on the front lines in Gilgil Baltistan. The govt of GB has confirmed he died from #COVID19 while treating & screening the returning zaireen. He was 36 years of age. Remember when anyone tells you only old people are at risk that is incorrect. pic.twitter.com/ghysOoTGGv
Advertisement— Fakhr-e-Alam (@falamb3) March 22, 2020
فخر عالم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو یہ کہتے ہیں کہ اس وائرس سے صرف بڑی عمر کے افراد کو خطرہ ہے تو یہ بات جان لیں کہ وہ یہ غلط کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

