اسپین 500 سال بعد”اللہ اکبر” کی صداؤں سےگونج اُٹھا

500 سال بعد اسپین کی گلیاں اللہ اکبرکی صداؤں سےگونج اٹھیں۔
کورونا سے بچاؤ کے لیے اسپین کےقدیم شہرغرناطہ کی گلیوں میں 500 سال بعد “اللہ اکبر “کی صدائیں گونج اٹھیں۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق اسپین کی البیازین مسجد میں 500 سال کےبعد اذان دی گئی۔ جبکہ اس سے قبل اسپین میں اذان دینےپرپابندی عائد تھی۔
Al-Bayyazin Mosque in #Granada made public #Adhan yesterday after 500 years since the Islamic call to prayer was banned in #Spain.
AdvertisementSome Muslims have been turned their neighbourhoods into places where the adhan is being said aloud through their windows.#Coronavirus #COVIDー19 pic.twitter.com/LwJE5bCJso
— DOAM (@doamuslims) March 23, 2020
نہ صرف مساجد پربلکہ اسپین میں رہنےوالےکچھ مسلمانوں نےگھروں کی بالکونیوں میں کھڑےہوکر اذان دی۔
واضح رہےکہ اسپین کورونا وائرس سےمتاثرہونےوالے ممالک میں سے ایک ہے۔
اسپین میں اب تک کوروناوائرس سےتقریباًتین ہزار افراد ہلاک جبکہ 42 ہزارسےزائدمتاثرہوچکےہیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس کےسبب دنیا بھرمیں 18،800 سےزائد افراد ہلاک اور4 لاکھ 42 ہزارمتاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی
جبکہ عالمی ادارہ صحت نےوارننگ دی ہےکہ آنےوالےدنوں میں امریکہ کوروناوائرس کانیامرکزبن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید دوسو چھ افراد کوروناسےہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News