Advertisement

کراچی میں جاتی سردی لوٹ آئی

Karcachi weather to remain partly cloudy

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مغربی ہواوں کے سسٹم کے زیر اثر کراچی میں موسم ایک بار پھر سردی لوٹ آئی،شہر میں تیز مغربی ہوائیں چل پڑی ہیں۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ شہر میں 35 تا 40کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،آج کم سے کم درجہ حرارت18.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ہےجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب19 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے،تاہم آج 40 تا 45 کلو میٹر تک تیز ہوا کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں صبح سویرے بادلوں کا راج ہےاور موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے آج لاہور میں بارش کا امکان ظاہر کردیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ دیگر شہروں گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، جہلم اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Advertisement

ڈیرہ غازی خان، لیہ ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

وادی کوئٹہ و گردونواح میں مطلع ابرآلود اورسرد رہے گا،کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب69 فیصد ، قلات میں 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں آج کم سے کم درجہ حرارت 01، قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے۔ جبکہ بارکھان میں ،دالبندین میں ایک، گوادر میں13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جیوانی میں 12، خضدار میں 6، نوکنڈی میں 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔پنجگور میں 4،سبی میں 13،تربت میں 6،ژوب میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔

موسم کا حال بتاتے والوں کاکہناہے کہ وادی کوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دالبندین میں 12،کوئٹہ، نوکنڈی اور پنجگور میں 2،قلات اور سبی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
کراچی میں موسم آج بھی گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری
کراچی میں آج پھر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
اگلے چار روز تک طوفانی بارشیں؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version