Advertisement

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج شدید مندی کی لپیٹ میں آنے کے بعد کریش کرگئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےآغازپرپہلے چند منٹ کےدوران ہی انڈکس میں 5 اعشاریہ 83 فیصد کم ہوا، مجموعی طور پر انڈکس میں 2106 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد 100 انڈکس 36112 پوائنٹس پرآیاتوحصص کی خریدوفروخت 45 منٹ کےلیے روک دی گئی۔

جب وقفےکےبعددوبارہ لین دین کاآغازہواتوپھربھی مندی کارجحان جاری رہااورانڈکس 6 فی صد کمی کےبعد 2375 پوائنٹس کم ہو گیا۔

Advertisement

اسٹاک مارکیٹ کریش ہوتےہی سرمایہ کارانتہائی محتاط ہوگئےاوراپناسرمایہ محفوظ کرنےلگے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کے ابتدائی ایک گھنٹے کےدوران 10,277,930 شیئرزکی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 437,193,351 بنتی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سےتیل کی قیمتوں میں کمی کےعالمی معیشت پرمنفی اثرات سامنےآ رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 30 فی صد تک کم ہو گئی ہےجس سےایشیائی مارکیٹوں میں بھی مندی کارحجان دیکھا  جارہاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version