پاکستان نےکوروناوائرس کاعلاج دریافت کرلیا

ڈاکٹرطاہر شمسی کاکہناہےکہ سندھ حکومت نےکوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکاپلازمہ ٹیکینک سےعلاج کرنےکی منظوردےدی ہے۔
بول نیوزسےخصوصی گفتگو کرتےہوئےڈاکٹرطاہر شمسی کی کورونا کےعلاج کے حوالےسےکہنا تھا کہ سندھ حکومت نےپلازمہ ٹیکنیک سےعلاج کی منظوری دےدی ہےجبکہ پنجاب حکومت آن بورڈ ہے۔
ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کاکہناتھاکہ چین میں اس ٹیکینک سےتقریباً 90 فیصدمریض صحت یاب ہوچکےہیں۔
انھوں نے کہا کہ علاج کیلئےکوروناوائرس سےصحت یاب افراد کا پلازمہ لیا جائے گا، پلازمہ ٹیکنیک کورونا کے علاج میں بڑی پیشرفت ہے، حکومت کے ساتھ مل کراسی ہفتے لائحہ عمل طے کرلیں گے۔
علاج کے حوالےسےان ڈاکٹرکاکہناتھاکہ ایک پلازماسےایک مریض کاعلاج ہوسکتاہےچین میں اس 90 فیصد مریض اس سےصحت یاب ہوئےہیں۔
ڈاکٹر شمسی کاکہناتھاکہ اگر ہم پہلی اسٹیج میں ہی ہم پلازمہ لگوائیں گےتوہمیں آئی سی یومیں نہیں جانا پڑےگا ۔
ڈاکٹرطاہر شمسی کاکہنا تھاکہ وفاق کی جانب سےایک دوروزمیں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالےسےاسی ہفتےفیصلہ کرلیں گےجبکہ سندھ اورپنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئےآن بورڈہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد 1 ہزار 1865 ہوگئی ہےجبکہ نئی 4اموات کےبعدمرنےوالوں کی تعداد 25 ہوچکی ہے ۔ جبکہ 76 افرادصحت یاب ہوچکے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

