باکسرعامرخان کاپاکستان کےلئے4 کروڑ روپےعطیہ کااعلان

عالمی چیمپیئن عامرخان نےپاکستان میں کوروناوائرس سےمتاثرہ غریب خاندانوں کےلئے 4 کروڑروپے عطیہ کرنےکااعلان کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان نژادبرطانوی باکسرعامرخان نے پاکستان میں کورونا وائرس کےسبب لاک ڈاؤن سےمتاثرہونےوالےغریب افراد کی مالی امداد کے لیے چار کروڑروپےکےعطیہ کااعلان کیا ہے۔
عامرخان کاکہناہےکہ عامرخان فاؤنڈیشن کےتوسط سےپاکستان میں غریب اورنادارافراد کی امداد کےلیے راشن اوردیگرامدادی سامان تقسیم کیاجائےگا۔
اس کےعلاوہ عامرخان نےاسلام آباد میں واقع اپنی باکسنگ اکیڈمی کوبھی قرنطینہ سینٹربنانےکی پیشکش کرتےہوئےکہاکہ کوروناکے مریضوں کوسہولیات فراہم کرنےکیلئےحکومت پاکستان سےبھرپورتعاون کرناچاہتاہوں۔
عامرخان کاکہناہےکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کےغریب عوام کےلیےہرممکن مدد اورتعاون کرنےکےلئےتیارہوں اورعوام اپنےمداحوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ احتیاطی تدابیراختیارکرتےہوئے گھروں پر قیام کوممکن بنائیں اورحفاظتی اقدامات پرعمل پیراہوں۔
واضح رہےکہ اس سےقبل باکسرعامرخان برطانیہ کےشہربولٹن میں اپنی 60 ہزارمربع فٹ پرمحیط چار منزلہ عمارت کوبھی قرنطینہ سینٹربنانےکی پیشکش کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

