Advertisement

کورونا سےکیسےلڑناہے؟میرا جی نے بتادیا

معروف پاکستانی اداکارہ  میرا جی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ ’وائٹ ہاؤس‘ کے باہر واک کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں اداکارہ میرا جی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ ’وائٹ ہاؤس‘ کے باہر واک کر رہی ہیں۔

 

میرا جی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دور سے واک کرتی ہوئی وائٹ ہاؤس کے سامنے آکر رکُتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں وائٹ ہاؤس کے سامنے موجود ہوں۔‘

Advertisement

اداکارہ نے وائٹ ہاؤس کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ ’بار بار اپنے ہاتھوں کو دھوئیں، اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنائیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بہترین موقع دیا ہے اِس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اللّہ کی عبادت کریں اور استغفار کریں ۔

 

میرا جی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’تندرستی ایک دولت ہے اور کورونا وائرس کے پیش نظر معاشرتی فاصلہ اختیار کریں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’معاشرتی تنہائی کو برقرار رکھتے ہوئے پارک میں تنہا مشق کریں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔‘

Advertisement

اِس کے علاوہ بھی میرا جی نے انسٹاگرام پر کورونا کے حوالے سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’ہمیں کورونا وائرس کو شکست دینی ہے ہر تھوڑی دیر کے بعد اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version