شکارپور، دو گروپوں میں تصادم،2افراد جاں بحق

سندھ کے شہر شکارپور میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ شکارپور کے گاؤں کرن شریف میں بھیو قبیلے کے 2 گروپوں کے درمیان پرانے تنازع کے باعث فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے افرد کی شناخت کامران بھیو اور لال بخش بھیو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایاگیا ہے کہ یہ فائرنگ بھیو قبیلے کے 2 گروپوں میں درینہ دشمنی پر ہوئی ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

