Advertisement

کورونافنڈ:پی سی بی کا 1 کروڑ سےزائدرقم کاعطیہ

پاکستان کرکٹ

پاکستان کرکٹ بورڈنےکوروناوائرس سےنمٹنےکےلئےوزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑروپےسےزائد کی رقم عطیہ کردی ۔

تفصیلات کےمطابق پی سی بی نے 25 مارچ کواعلان کیاتھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اورپی سی بی کےملازمین اپنی تنخواہوں میں سےایک مخصوص حصہ فنڈ میں عطیہ کریں گےجبکہ بطورادارہ پی سی بی نےبھی ملازمین کی جانب سےعطیہ کی جانے والی مجموعی رقم کےبرابررقم عطیہ کی۔

پی سی بی کی جانب سےجاری اعلامیےکےمطابق بورڈ نےوزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑپانچ لاکھ 36ہزار پانچ سو روپےکی رقم عطیہ کردی ہے اوراس رقم کوکورونا وائرس کی وبا سےنمٹنےکےلیے خرچ کیاجائےگا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ کے لیے دل کھول کرعطیات دینےوالےسینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اوربورڈکےملازمین کاشکریہ ادا کیا۔

انہوں نےکہاکہ اس عمل سےایک بارپھرواضح ہوتاہےکہ کرکٹ نےعملی طورپراپنےفینز،سپورٹرزاور فالوؤرزکی عزت، احترام اوردیکھ بھال کاسلسلہ جاری رکھا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب  وفاقی وزیربرائےبین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نےحکومت کی طرف سےپی سی بی کاشکریہ اداکرتےہوئےامید ظاہرکی کہ اجتماعی مقاصد کےاصول میں پی سی بی ایک برانڈکی حیثیت سےتعاون جاری رکھےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا، پاکستان کا سخت مؤقف برقرار
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version