Advertisement

کراچی ائیرپورٹ کے سی او او میں کورونا وائرس کی تشخیص

کراچی کے جناح ائیرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

ذرائع سی اے اے نے بتایا ہےکہ چیف آپریٹنگ آفیسر جناح ٹرمینل کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں چھٹیاں دیتے ہوئے آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، سی او او جناح ٹرمینل اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق سی او او جناح ٹرمینل کراچی ائیرپورٹ پر فرنٹ لائن پر ڈیوٹی افسران میں شامل تھے، اس لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر  ائیرپورٹ مینیجر کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے افسران کو بھی قرنطینہ میں رہنےکی ہدایت کردی گئی۔

ڈائریکٹر  ایچ آر سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک مظہر حسین نے ائیرپورٹ مینیجر کا اضافی چارج ظفر اعتماد کے سپرد کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر اعتماد صدیقی ڈائریکٹر آپریشن تعینات ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹرکاشف شاہ ڈپٹی ائیرپورٹ منیجر کراچی کا اضافی چارج دیکھیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

ملک میں اب تک کیسز کی تعداد 6 ہزار 500 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version