Advertisement

اسلامی تاریخ پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ رمضان میں نشر ہوگا

تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ اب اردو ڈبنگ کے ساتھ رمضان کے مہینےمیں پاکستان میں بھی نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان اور ترکی گہرے برادرانہ مذہبی،ثقافتی اور تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے پاکستان کے عوام کو اسلامی تاریخ اور اس دور کی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

 پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا اورلکھا کہ تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتا ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ یکم رمضان سے روزانہ رات 9 بجکر 10 منٹ پرسرکاری چینل پر نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2 اکتوبر کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اس تاریخی ترک ڈرامے ’دیرلیش ارطغرل‘ کا اپنی تقریر میں ذکر کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ یہ ترک سیریز اردو میں ڈب ہو تاکہ ہمارے لوگوں کو مسلمانوں کی تاریخ کا پتہ چلے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version