بھارتی فوجی افسران کوروناکاشکار،فوج میں خوف کی فضا

فوجی افسران میں کوروناکی تشخیص کےبعد بھارتی فوج میں خوف کی فضاپھیل گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں کورونا کےمریضوں میں بڑی تیزی کےساتھ اضافہ ہورہاہے،بھارتی فوج کےاہلکاروں میں بھی کوروناکی تشخیص ہوئی ہےجس کی وجہ سےبھارتی فوج میں خوف کی فضاہے۔
رپورٹ کےمطابق دہلی میں بھارتی فوج کےایک ڈاکٹرلیفٹنٹ کرنل میں کوروناکی تشخیص ہوئی ہے،جس کےبعداس اہلکارسےجتنےافراد کی ملاقات یارابطہ ہواتھاسب کوقرنطینہ کردیاگیاہے،کرنل میں کوروناکی تشخیص کےبعداسےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
اس سے قبل 29 مارچ کوکولکتہ میں بھی ایک کرنل رینک کےڈاکٹراورایک جےسی اومیں کوروناکی تشخیص ہوئی تھی، لداخ میں تعینات کچھ اہلکاروں میں بھی کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
بھارتی فوج کے افسرمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہونےپرفوج میں کھلبلی مچ گئی ہے،کرنل کی پوری یونٹ کےٹسیٹ کروانےکی تجویزبھی دی گئی ہے جس پر پوری یونٹ کے ٹیسٹ ہوں گے،اس کےعلاوہ کرنل کی کن کن افرادسےملاقات ہوئی تھی اس پربھی کام جاری ہےتاکہ سب کےٹیسٹ کروائےجائیں گے.۔
جس کےکوروناوائرس سےبچاؤکےلئےبھارتی آرمی چیف نےبھارتی فوج کےآفیسرزاورسپاہیوں کوایک ہفتےکےلئےقرنطینہ میں رکھنےکافیصلہ کیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

