Advertisement

ایران سزائےموت دینےوالےممالک میں سرِفہرست ،ایمنسٹی

ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سزائے موت میں کمی آنے کے باوجود ایران نے گزشتہ برس 251افراد کو سزائے موت دی۔

 ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق ایران میں 2019  میں 251  افراد کوسزائےموت  دی گئی جس میں سے 4 افرادسزائے موت کے وقت کم عمرتھے۔ جبکہ 2018 میں ایران میں  249 افرادکوسزائے موت دی گئی۔

سعودی عرب میں  2019ء میں 178 مردوں اور 6 خواتین کو سزائے موت دی۔ سزائے موت پانے والوں میں نصف تعداد غیر ملکیوں کی تھی۔ 2018ء میں سزائے موت کی یہ تعداد 149تھی۔ ان میں سے اکثرکو قتل اور منشیات سے متعلق جرائم میں سزائیں سنائی گئی تھیںل

جبکہ گزشتہ سال اپریل میں 37افراد کو دہشت گردی کے جرم میں ایک ساتھ سزائے موت دی گئی۔ دوسری جانب گزشتہ برس عراق میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا اور 100 افراد کو سزائے موت دی گئی۔

 ایران 251 سزائے موت کے ساتھ چین کے بعد دوسرے نمبر پر سب زیادہ سزائے موت دینے والا ملک بن چکا ہے۔

Advertisement

 ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 4برس سے عالمی سطح پر سزائے موت میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ اب یہ سزائیں کم ہو کر 657تک آ گئی ہیں جو 2018ء کے مقابلے میں 5فیصد کم ہیں۔

 دنیا بھر میں 106ممالک نے تمام جرائم کے لیے سزائے موت کو قانون سے ہی ختم کر دیا ہے، جبکہ 142ممالک نے اپنے قانون سے سزائے موت کو یا تو ختم کر دیا یا اس پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔

 ایمنسٹی نے ان اعدادوشمار میں چین کو شامل نہیں کیا، جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ پھانسی دیئے جانے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق  سب سےزیادہ  سزائےموت دینےوالے ممالک میں  چین، ایران ، سعودیہ، عراق  اورمصر شامل ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version