رمضان آیا روزہ رکھو جی، مشہور بچہ اب کیسا دِکھتا ہے؟

چند سال قبل وائرل ہونےو الے گانے ’رمضان آیا روزہ رکھو جی‘ نے ایک جانب جہاں انٹرنیٹ پر دھوم مچائی تھی وہیں اس کو آواز بخشنے والا ویڈیو میں موجود بچہ رئیس انیس صابری بھی شہرت کی بلندیوں پر جاپہچا تھا۔
ویڈیو میں اس بچے نے جہاں ایک جانب اپنی آواز کا جادو جگایا وہیں اس کا منفرد اور مضحکہ خیز انداز بھی لوگوں میں خوب مقبول ہوا اور انٹرنیٹ پر کہیں پذیرائی تو کہیں خوب ہنسی کا سامان بنا۔
رئیس انیس صابری کا گانے کو بھرپور اظہار کے ساتھ دلچسپ اندازسے گائے جانے سے سب ہی واقف ہیں تاہم۔ مشہور ثناو نعت خواں انٹرنیٹ سے چند سالوں کیلئے غائب ہوچکے تھے۔
اس سال رمضان کے موقع پرانٹرنیٹ صارفین نے رئیس صابری کو ڈھونڈ ہی نکالا، دلچسپ بات یہ کہ اب وہ 26 سال کے ہوگئے اور کافی زیادہ پرکشش شخصیت کے مالک بن چکے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین نے رئیس صابری کا انسٹاگرام اکاونٹ بھی شئیر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور اب سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں۔
گلوکار نے مشہور سنگر اے آر رحمان کے ساتھ بھی اپنی تصویر لگائی ہے جس میں انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد کچھ دلچسپ لے کر آنے والے ہیں لیکن اس کیلئے مداحوں کوتھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔
اپنی ایک انسٹاگرام ویڈیو میں وہ محفل نعت میں بھی اپنی آواز کا جادو جگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News