پشاور میں بچی کا قتل، ملزم گرفتارکرلیاگیا

پشاور میں 7 سالہ بچی ایشال کے قاتل چچا کو لنڈی کوتل سے گرفتار کر لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم فضل حیات نے شور مچانے پر بچی پر فائرنگ کردی۔
واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پچھلے ہفتے پیش آیا تھا، جہاں چچا فضل حیات نے شور مچانے پر گھر کی بالائی منزل سے فائرنگ کر دی تھی۔
فائرنگ کی زد میں آ کر 7 سالہ بچی ایشال جاں بحق ہوگئی تھی، بچی کے قتل کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔
پشاور پولیس کے ترجمان کے مطابق واردات کے بعد سفاک قاتل گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جسے اب لنڈی کوتل سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement