شاہد آفریدی برانڈزسےمعاوضےمیں راشن بیگزلیں گے

بوم بوم شاہد آفریدی نےتمام برانڈزکوپیشکش کرتےہوئےکہاہےکہ اگرانہیں راشن اورفنڈزدیےجائیں تووہ تمام برانڈزکےساتھ مفت کام کرنےکےلیےتیارہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں شاہد آفریدی نےکہاکہ میں نے بڑے بڑے برانڈز کے ساتھ ان کی اشتہاری مہم کے لیے کام کیا ہے لیکن اب میں چاہتا ہوں کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے میری معاونت کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیغام ان برانڈز کے لیے ہے جن کے ساتھ میں نے اپنے فائدے کے لیے کام کیا اور اس کے بدلے انہوں نے بھی مجھے مارکیٹنگ کے لیے استعمال کیا۔
I have been lucky to have worked with many brands for ads/promotion. Now working first hand with the ones suffering during #COVID2019 I have a proposal to al brands: I will work with brands for free personally – I just want ration and funds in return #DonateKaroNa @SAFoundationN pic.twitter.com/UI43gkBTmo
Advertisement— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 13, 2020
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ اب میں ان برانڈز سے درخواست کرتے ہوئے اپنا آپ انہیں پیش کر رہا ہوں۔
بوم بوم آفریدی نے تمام برانڈز کو کہا کہ مجھے آپ سے کچھ نہیں چاہیے اور میں آپ کو سوشل میڈیا اور ٹی وی سمیت ہر پلیٹ فارم پر تشہیر کے لیے دستیاب ہوں اور مجھے اس کے عوض پیسے نہیں چاہئیں۔
مجھے اس کے عوض آپ راشن تیار کر کے دیں تاکہ میں پاکستان کے ان لوگوں تک پہنچا سکوں۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سابق بھارتی کرکٹرزیوراج سنگھ اورہربھجن سنگھ نےبھی کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کرنے والی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کےلیےفنڈزدینےکااعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News