Advertisement

امریکی صدرنےچین کونتائج بھگتنےکی دھمکی دےدی

ٹرمپ

دنیابھرمیں تباہی پھیلانےوالی عالمی وباکوروناوائرس سےمتعلق امریکی  صدرڈونلڈ ٹرمپ نےچین کو  نتائج بھگتنےکی دھمکی دیتےہوئےکہاکہ چین نےاگرکوروناوائرس کاپھیلاؤجان بوجھ کرکیاہےتوپھروہ نتائج کا سامناکرنےکےلیےتیاررہے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق وائٹ ہاؤس میں نیوزکانفرنس کےدوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کوروناوباکےدنیا بھرمیں پھیلاؤسےمتعلق چین کوخبردارکرتےہوئےکہاکہ اگرکوروناوائرس کےپھیلاؤ کی ذمہ داری چین پرثابت ہوئی تواسےنتائج کاسامناکرناپڑے گا۔

امریکی صدرکاکہنا تھا کہ کوروناوائرس کوآغازسےقبل ہی چین میں ہی روکاجاسکتاتھالیکن ایسا نہیں کیاگیا اوراس وباسےپوری دنیا متاثرہورہی ہے،اب یہ چین کی غلطی تھی یاجان بوجھ کرایسا کیاگیاالبتہ اگریہ غلطی تھی اورچین سب کچھ جانتےہوئےاس کا ذمہ دارہےتواس کونتائج بھگتنا پڑیں گے۔

اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ سمیت دیگر حکام بھی کورونا وائرس کا ذمہ دار چین کو قراردےچکے ہیں اوراس حوالےسے تحقیقات کا بھی اعلان کیا تھا۔

واضح رہے امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے جہاں اب تک 7 لاکھ 38 ہزار923 افراد متاثر اور 39 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version