Advertisement

امریکی شہرمیں پہلی بارلاوڈاسپیکرپراذان کی اجازت

اذان

 امریکاکےشہرمنیاپولس کی انتظامیہ نےتاریخ میں پہلی بارمقامی مسجد کولاؤڈ اسپیکرپراذان دینےکی اجازت دے دی۔

غیرملکی  خبررساں ادارےکےمطابق  شہری انتظامیہ کی جانب سےجاری اجازت نامےمیں کہا گیاہےکہ منیاپولس کےعلاقے سیڈرریورسائیڈمیں واقع دارالحجرہ مسجد سےماہ رمضان میں 5وقت کی اذان لاؤڈ اسپیکرپردی جائے گی۔

 انتظامیہ نے اجازت نامہ جاری کردیاہےجورمضان کےآغازکےساتھ ہی نافذہوجائے گا۔

 منیاپولس کےمیئرجیکب فرے کاکہناہےکہ اجازت نامےکےتحت دارالحجرہ مسجدسےایک ماہ تک 4لاؤڈ اسپیکرکے ذریعےاذان دی جاسکےگی۔

 انہوں نےکہا کہ شہری انتظامیہ اورکمیونٹی رہنماؤں کےلیےضروری ہےکہ وہ ایسےاقدامات کریں جن سےلوگوں میں اتحاد کااحساس بڑھے۔ ان  کامزیدکہناتھاکہ مسلمانوں نےاذان کی آواز سننےکی خواہش کااظہارکیاتھااورانہیں امیدہےکہ اس اقدام سےمسلمانوں کو مشکل وقت میں مسرت اورامید کا پیغام ملےگا۔

Advertisement

5وقت لاؤڈاسپیکرپراذان نشرہونےسےیہ پیغام جائے گا کہ منیاپولس کاشہراپنے مسلمان آبادی کا خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منیاپولس کی حکومت اور شہری مسلمانوں سے محبت کرتےاورانہیں اپنےشہرکاحصہ سمجھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version