Advertisement

برطانوی نشریاتی ادارےمیں پہلی بار”اذان”نشر

اذان

برطانوی  نشریاتی ادارےبی بی سی کےبی بی سی ریڈیوسےپہلی مرتبہ اذان نشرکی گئی۔

تفصیلات  کےمطابق دنیابھرمیں مہلک کووڈ 19 سےبرطانیہ میں اب تک 9ہزار875 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 78ہزار سےزائد متاثرہوچکےہیں۔

 برطانیہ میں کوروناکےپیشِ نظرتمام مساجدبھی بندکردی گئیں ہیں،اس وجہ سےاب برطانیہ میں ہرجمعہ کو صبح 5 بجکر 50منٹ پربی بی سی کے 14مقامی ریڈیواسٹیشن پراکثرعلاقوں میں عوام خطبات اورنماز سے قبل اذان سن سکیں گے۔

اس کی بدولت مسلم اکثریتی آبادی کےحامل علاقوں لیڈز، شیفلڈ، مانچسٹر، ناٹنگھم، لیسٹر، ڈربی، اسٹوک، کوونٹری اورورکشائرکےساتھ ساتھ تین کاؤنٹی لندن، میری سائیڈ اوربرک شائرکےعوام بھی مستفید ہوسکیں گے۔

بی بی سی لوکل ریڈیو کے سربراہ کرس برنز کا کہنا  ہے   کہ لوکل ریڈیو کا مقصد عوام سے رابطہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ ہفتہ وار اذان آئسولیشن کے دنوں میں مسلمانوں کو ایک ہونے کا احساس فراہم کرے گی۔

Advertisement

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانیہ میں 23مارچ کے بعد سے تمام مذاہب کی عبادت گاہیں بند ہیں اور بی بی سی پہلے سے ہی ہر اتوار کو 39 اسٹیشنز سے عیسائیوں کی عبادات نشر کر رہا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو یہ اذان پہلی مرتبہ نشر کی گئی تھی اور جب تک تمام مساجد نہیں کھل جاتیں اس وقت تک اذان نشر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ہندو اور یہودی برادری کی عبادات بھی مستقل بنیادوں پر نشر کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version