Advertisement

کووڈ19سےدنیابھرمیں50کروڑافرادغربت کاشکارہوسکتےہیں،رپورٹ

آکسفیم

چیریٹی گروپ آکسفیم نےدنیابھرمیں  کوروناوائرس کی وباسے  50کروڑسےذائدافرادغربت کاشکارہونےکاخدشہ ظاہر کیاہے۔

آکسفیم نےاپنی رپورٹ میں بتایاہےکہ کوروناوائرس کی وباکےمنفی اثرات غریب ملکوں پرزیادہ محسوس ہوں گے۔

چیریٹی گروپ آکسفیم کی اس تحقیق میں عالمی بینک کی جانب سے 1 اعشاریہ 90 ڈالر، 3 اعشاریہ 20 ڈالراور5 اعشاریہ 50 ڈالر یومیہ کمانےوالوں کاذکرکیاگیاہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1990ء کےبعد یہ پہلا موقع ہوگاکہ ان تینوں درجات میں غربت کی شرح بڑھےگی اورآمدنی میں 20 فیصد کمی واقع ہو گی۔

اس سے قبل عالمی ادارےاقوامِ متحدہ نےبھی خبردار کیاتھاکہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کےباعث بھوک میں دگنااضافےکاخدشہ ہے، کوروناوائرس سےعالمی سطح پرپیداہونےوالےمعاشی بحران کےباعث بھوک بڑھ سکتی ہے۔

Advertisement

اقوامِ متحدہ کےادارہ برائے خوراک کاکہناتھاکہ کوروناوائرس دنیا بھرمیں ایسےافرادجوپہلےہی غربت اوربھوک کاشکارہیں ان کے لیے تباہ کن ہوگا۔

ادارےنےمزید کہاکہ وباکےباعث عالمی سطح پرخوراک کی کمی یاعدم دستیابی کاسامناکرنےوالےافراد کی تعداد دوگنی ہوکرتقریباً ساڑھے 26 کروڑہوسکتی ہے۔

کورونا وائرس کی وباءکےباعث سیاحت نہ ہونے،سفری پابندیوں، خراب معاشی صورتِ حال اوردیگر پابندیوں کےباعث 13 کروڑ افراد بھوکےرہ جائیں گے، جبکہ ساڑھے 13 کروڑافرادپہلےہی اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
Next Article
Exit mobile version