Advertisement

کوروناوائرس کےخلاف ایک اوردواکےمؤثرنتائج

کورونا ویکیسن

دنیابھرمیں کوروناوائرس کےعلاج کےلیےمختلف دواؤں اور ویکسینزپرکام اورتجربات اورنتائج کاآنےکاسلسلہ جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس کی کوروناوائرس ٹاسک  فورس کےرکن  اورنیشنل انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ انفیکشن ڈیزیزکےڈائریکٹرڈاکٹر  انتھونی فاؤچی کاکہناہے کہ اینٹی وائرل دواریمڈ سوئیر remedisivir) )  کوروناکےخلاف مؤثرنتائج دےرہی ہے ۔

ڈاکٹرانتھونی کےمطابق یہ اینٹی وائرل افریقہ میں ایبولا وائرس کےپھیلاؤکےوقت تیارکی گئی تھی۔

ڈاکٹرفاؤچی کاکہناہےکہ اس دوانےایچ آئی وی ایڈزکےخلاف بھی یکساں نتائج دیےتھے۔

اوول آفس میں صحافیوں سےبات کرتےہوئےڈاکٹر فاؤچی کاکہناتھاکہ اس دواسےمرض کی شدت کم ہوسکتی ہےجس کےبعدمریض کی جلدصحتیابی کاامکان بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

ان کےمطابق اس دواسےمریض کی صحتیابی کےامکان میں 31 فیصدتک اضافہ ہوسکتاہے۔

ڈاکٹرفاؤچی کاکہناتھاکہ یہ دوااس انزائم کوبلاک کرتی ہےجوکوروناوائرس استعمال کرتاہے،تاہم وائرس صرف یہی ایک انزائم استعمال نہیں کرتاچنانچہ ہم یہ نہیں کہہ سکتےکہ یہ مکمل طورپرکوروناکاعلاج ثابت ہوسکتی ہے۔

ان کےمطابق امریکامیں مختلف اسپتالوں میں داخل 1 ہزارسےزائدمریضوں کویہ دوااستعمال کروائی گئی جبکہ کم از کم 5 یورپی ممالک میں بھی یہ دوااستعمال کروائی گئی ہےجس کےبعداس کےیہ نتائج سامنےآئے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version