لعاب ِدہن سےکوروناوائرس کی تشخیص ممکن ہے،ماہرین

امریکی سائنسدانوں کاکہناہےکہ لعاب دہن سےبھی سارس کوو 2 کی تشخیص ممکن ہے اوراس کےٹیسٹ محفوظ ہونےکےساتھ زیادہ آسانی سےدستیاب بھی ہوں گے۔
یالے یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیاکہ اس وائرس سے ہونےوالی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص کےلیےلعاب دہن کے ٹیسٹ نسل سواب ٹیسٹ جتنےہی درست ہیں۔
محققین کےمطابق لعاب دہن کےنمونوں کوبڑےپیمانےپرگھروں میں کوروناوائرس کی تشخیص کےٹیسٹوں کےلیےاستعمال کیا جاسکتاہے۔
محققین کاکہناہےکہ کوروناوائرس کی تشخیص کےموجودہ ٹیسٹ کےعلاوہ بھی نئےطرزکےٹیسٹوں کومتعارف کرانےکی ضرورت ہے۔
ماہرین کےمطابق لعاب دہن کورونا وائرس کے ٹیسٹس کےلیےآسان حل ہےکیونکہ اس کےنمونےآسانی سےحاصل ہوسکتےہیں جس سےطبی عملےکےلیےبھی خطرہ کم ہوتاہے۔
تحقیق کےدوران لعاب دہن پرمبنی ٹیسٹ کےنتائج کاموازنہ کوروناوائرس کےروایتی ٹیسٹ کےنتائج سےکیاگیا۔
نتائج سےمعلوم ہواکہ لعاب دہن کےذریعےبھی وائرس کی موجودگی کی تشخیص ممکن ہےجبکہ نمونےحاصل کرتےہوئےمتاثر ہونے کاخطرہ بھی کم ہوتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

