Advertisement

جنید جمشید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

معروف نعت خواں جنید جمشید کے ماضی میں دیے گئےایک انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہوگئی جس میں اُنہوں نے بچوں کی تربیت اور پرورش کے حوالے سے اپنی گہری رائے کا اظہار کیا ہے۔

جنید جمشید نے یہ انٹرویو پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ثانیہ سعید کو دیا تھا۔جس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم اپنے بچپن میں شرارتی ضرور تھے لیکن بدتمیز نہیں تھے۔‘

اولاد کی پرورش پر بات کرتے ہوئے جنید جمشید کا کہنا تھا کہ ’میری سوچ یہ ہے کہ اولاد شرارتی ہوجائے لیکن بدتمیز نہ ہو اور والدین کو اِس بات کا ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ اُن کی اولاد کو چھوٹے بڑے کی تمیز ہو اور اولاد کو یہ معلوم ہو کہ اپنے والدین سے کس طرح بات کرنی ہے۔‘

مرحوم جنید جمشید کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’ہم نے کبھی اپنے والدین کے آگے آواز اُونچی نہیں کی اور نا ہی ساری زندگی والد کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہماری تعلیمات میں ہے کہ والدین چاہے جس عُمر میں پہنچ جائیں وہ اپنی اولاد کو کِھلانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں لیکن اگر ہم اپنی تعلیمات کو چھوڑ کر دوسروں کی ثقافت کو اپنائیں گے تو اِس سے ہمارا معاشرہ تباہ ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version