نیٹ فلیکس نےمتعدد فلمیں یوٹیوب پر جاری کردیں

ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نیٹ فلکس نے اپنی متعدد دستاویزی فلمیں اور سیریز یوٹیوب پر مفت جاری کردیں۔
نیٹ فلکس کےجاری کردی بیان کے مطابق دستاویزی فلمیں اور سیریز بشمول ” آور پلانیٹ” اور ” ایکسپلینڈ” نیٹ فلکس کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہیں۔
نیٹ فلکس کے مطابق فلموں کو یوٹیوب پر دستیاب کرنے کا فیصلہ اساتذہ کی درخواست پر لیا گیا ہے۔
ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ کئی سالوں سے نیٹ فلکس نے اساتذہ کو اپنے کلاس رومز میں دستاویزی فلمیں دکھانے کی اجازت دی تھی۔تاہم ان دنوں لاک ڈاؤن میں اسکولوں کے بند ہونے سے یہ ممکن نہیں ہے اس لیے یہ ان فلموں کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News