Advertisement

کوروناوائرس :ممبئی سمیت بھارت کے170اضلاع ریڈ زون قرار

170 ریڈزون

کوروناوائرس کےباعث نئی دہلی اورممبئی سمیت ملک کے 170 اضلاع کو یڈ زون قرار دے دیاگیاہے۔

تفصیلات کےمطابق  بھارتی حکومت کی جانب سےجاری گائیڈ لائنزمیں کورونا وائرس کے کیسز کی اعتبار سے مختلف علاقوں کو رنگوں کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جبکہ جن علاقوں میں کم کیسز ہیں انہیں نارنجی اور جہاں کوئی کیسز نہیں ہیں ان علاقوں کو ہرے رنگ کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔

گائیڈلائنزمیں نئی دہلی، ممبئی، چنئی، بنگلورو، کلکتہ اورحیدرآبادسمیت ملک کے 170 اضلاع کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ۔

گائیڈ لائنز کے مطابق کسی بھی علاقے کو ابھی تک گرین زون قرار نہیں دیا گیا ہے۔

Advertisement

بھارتی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریڈ زونز والے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر کوروناٹیسٹ کیے جائیں تاکہ ان علاقوں میں وبا پر قابو پا کر انھیں پہلے اونج اور پھر ہرے زون میں شامل کیا جائے۔

بھارت کی وزارت صحت کے مطابق جن ریڈ زون والے علاقوں میں 28 روز تک کو ئی کیس رپورٹ نہیں ہو گا ان علاقوں کو گرین زون کا درجہ دے دیا جائے گا جبکہ جن علاقوں میں 14 روز تک کیس رپورٹ نہیں ہو گا انھیں اورنج زون میں شامل کر دیا جائے گا۔

 مودی سرکار نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 20 اپریل تک ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقوں میں یہی صورت حال برقرار رہی تو ان علاقوں میں لاک ڈاؤن نرمی نہیں کی جائے گی۔

واضح رہےکہ بھارت میں کوروناسے متاثرہ  افراد کی تعداد  12، ہزار456  ہوگئی ہےجبکہ86نئی اموات  رپورٹ ہونےکےبعدمرنےوالوں کی تعداد 423 ہوچکی ہےجبکہ 1 ہزار 513  افراد صحتیاب ہوچکےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version