Advertisement

ملک بھر میں رمضان المبارک کی پہلی سحری

ملک بھر میں رمضان المبارک کے پہلے روزے کیلئے سحری کااہتمام کیاگیا۔ کوروناو ائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئےملک بھر میں جاری لاک ڈاون کے باعث رمضان المبارک میں ہونےوالی پہلی سحری کی رونقیں ماند پڑگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے باعث دکانیں بند رہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی سحری پر لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تر ہوٹل بندرہے ، چند کھلے ہوٹلز سے صرف پارسل کی اجازت تھی۔

لاہور میں بھی شہر کے تمام ہوٹل بندرہے تاہم تندور کھولنے کی اجازت تھی، وہاں بھی صرف پارسل کا انتظام تھا، اس کے علاوہ شہرمیں دودھ دہی کی دکانیں بھی کھلی رہیں ۔

کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام ہوٹلز بند تھے ، دودھ دہی کی دکانیں بھی بند رہیں۔

Advertisement

سندھ کے بیشترشہروں حیدرآباد ،سکھراورنوابشاہ میں بھی پہلی سحری پر سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا ، حکومتی احکامات کے پیش نظر سخت لاک ڈاؤن کیا گیا کوئی دکان اور ہوٹل نہیں کھولاگیا۔

پشاور میں بیشتر ہوٹلز اور دکانیں بند رہیں، چند ہوٹل کھولے گئے تو پولیس نے بند کروادیئے ، جبکہ شہرمیں دودھ اور دہی کی دکانیں کی کھلی رہیں۔

کوئٹہ میں بھی بیشتر دکانیں بند رہیں چند کھلنے والے ہوٹلز پرصرف پارسل کا انتظام دیکھنے میں آیا، دودھ دہی کی دکانیں بھی کھولی گئیں۔

پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ اور شکرگڑھ میں کچھ ہوٹل کھولے گئے تاہم وہاں بھی پارسل کا انتظام کیاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version