Advertisement

حکومت کااٹھارویں ترمیم پرنظرثانی کافیصلہ

آئین

وفاقی حکومت نےکورونا وائرس کے باعث صوبوں میں وسائل اورطبی سہولیات کی آہنی ضروریات کوپوراکرنےکےلیے ایک18ویں ترمیم میں نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت نے اٹھارویں ترمیم اوراین ایف سی ایوراڈ میں نظر ثانی کا فیصلہ کرتےہوئےاتحادی ودیگرسیاسی جماعتوں سےرابطےشروع کردیئےہیں۔

دوسری جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سےوفاق کونظرثانی کےلیےمثبت اشارےمل گئےہیں۔

وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیاہےکہ صوبے بڑے بحران کے لیے تیار تھے اور نہ ہی انہوں نے وفاق کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جس کی وجہ سے کرونا کے بعد صورت حال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کرونا کے نام پراگرحکومت نےاٹھارویں ترمیم میں چھیڑچھاڑکی کوشش کی تو بھرپورسیاسی مزاحمت کی جائے گی۔

Advertisement

صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نےالزام عائدکیاکہ وفاقی حکومت کوروناکےمعاملے پربھی سیاست چکمانےسےبازنہیں آرہی۔

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کےسینئررہنمازاہدخان نے18 ویں ترمیم سےمتعلق باتوں کوسلیکٹڈحکومت کےمردہ گھوڑےمیں جان ڈالنےکی کوشش قراردےدیا۔

واضح رہے کہ سنہ 2010 میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے آئین پاکستان کی اٹھارویں شق میں ترمیم کی تھی جس کے بعد صوبہ سرحد کا نام خیبرپختونخواہ رکھا گیا اور صدر پاکستان کے اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ختم ہوا۔

ترمیم کے تحت وفاقی حکومت صوبائی کاموں میں مداخلت نہیں کرسکتی اور ہر سال جمع ہونے والے ریونیو میں سے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کی صورت میں آبادی کے لحاظ سے پیسہ دیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version