اداکارہ سونیاحسین کا ہاتھ دھونے کا دلچسپ انداز

معروف اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دلچسپ انداز میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ دھو رہی ہیں۔
سونیا حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پس منظر میں گانا سنائی دیتا ہے اور اس گانے پر اداکارہ ڈانس کرتی ہوئی اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے پانی اور ہینڈ واش سے دھوتے ہوئے وہ دانت صاف کرنے والے برش کا بھی استعمال کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ گھروں میں رہنا اور معاشرتی دوری اختیار کرنا کورونا وائرس کا پھیلا ؤ کم کرنے کی احتیاطی تدابیر میں سب سے بہترین ہے۔
سونیا حسین نے لکھا کہ ہمیں اپنے ہاتھوں کو پانی اورصابن سے اچھی طرح باقاعدگی سے دھونا ہے۔
سونیا حسین نے لکھا کہ دوستو میں جانتی ہوں کہ آپ سب پریشان ہیں لیکن انشاءاللہ یہ وقت بھی بہت جلد گزر جائے گا اور اس مشکل وقت میں ہم یہ کوشش کرسکتے ہیں کہ ہم زیادہ سے زیادہ جتنا ہو سکے مثبت رہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب کے ساتھ اچھا سلوک کریں انہوں نے کہا کہ آئیے مضبوط بن کر اس وبا کا خاتمہ کرنے کے لیے نکلیں۔
اداکارہ نے یہ چیلنج اپنے دیگر فنکار دوستوں سمیع خان، عدنان صدیقی، علی سیٹھی اور اشنا شاہ کو بھی دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News